فلم ’کہے دل جدھر‘ کی عکسندی وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’کہے دل جدھر‘ کی عکسندی کرونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔فلم کے پہلے ٹیزر کے ذریعے کہانی کا سمجھنا کافی حد تک آسان ہوگیا ہے۔جلال رومی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ اس کی پوسٹ پروڈکشن بھی جاری ہے۔فلم کی کاسٹ میں روما مائیکل،ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔