لیگی رہنماؤں کی گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالے بچے کے ورثاء سے ملاقات

لیگی رہنماؤں کی گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالے بچے کے ورثاء سے ملاقات

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اوکاڑہ میں سات دن پہلے گیارہ سال کے بچہ کے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے اور اس پر حکومت کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر وہاں کا دورہ کیا اور بچے کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کے لئے مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں سات دن پہلے گیارہ سال کا بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ مگر اس کی لاش ابھی تک نہیں ملی نہ بلدیہ کچھ کر رہی ہے اور نہ ہی کوئی آواز سن رہا ہے۔ عوام کو لاوارث سمجھ کر ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ غریب ماں باپ کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔ حکمران اقتدار کے نشے میں ڈھول کی تھاپ پر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔

فوری طور پر بچے کے مسئلہ پر سستی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کے انتظامی اور معاشی ڈھانچہ کو نیب کے ذریعے برباد کر دیاہے۔ نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیل جانے والے ہیں۔

سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی بادشاہت میں نہ ماڈل بازار اور نہ سستی اشیانظرآرہی ہیں، دو ماہ سے پنجاب کا کوئی وزیر لاک ڈان میں قید عوام کے درمیان نہیں پہنچ سکا،حکومتی لوگ بے عزتی اور ذلت کے خوف سے عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -