کورونا سے لڑنیوالے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس کی خدمات قابل تحسین ہیں، صلاح الدین خان

  کورونا سے لڑنیوالے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس کی خدمات قابل تحسین ہیں، صلاح ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) کے پی کے میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صلاح الدین خان سے پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداروں کی ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال اور کورونا سے بچاؤ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے بعد لیگی رہنما نے ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف محمد ارشد بٹ اور امجد خان کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا گیا اور لوگوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے لیگی رہنما کو کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر لیگی رہنما صلاح الدین خان نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) بھی عوام کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -