گرمی میں اضافہ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

      گرمی میں اضافہ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)رمضان المبارک ختم ہوتے ہی گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کئی دن سے شہر کا درجہ حرارت 40 تک پہنچ گیا۔ بڑھتی گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے بھی ڈی ہائیڈیشن اور گیسٹرو کے کیسز کی گھنٹی بجا دی۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بڑھتی گرمی میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، پانی میں نمکیات، جیسے او آر ایس کا استعمال کیا جائے، پسینہ آنے کی صورت میں انسانی جسم سے نمکیات ختم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ آلو بخارے کا شربت، اور سمیت دیگر مشروبات اس گرمی کے موسم میں مفید ہیں۔ مگر بازاروں میں بکنے والے مشروبات سے گریز کریں۔ یہ گیسٹرو کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -