سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائینگے، عوامی تحریک

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائینگے، عوامی تحریک

  

لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے عوامی تحریک کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے موجودہ لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ اس نظام میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے خود تبدیل ہوگئے پاکستان بچانے کے لیے لٹیروں کے اس محافظ نظام سے جان چھڑانا ہوگی۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے امسال یوم تاسیس پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی حالات جیسے ہی ٹھیک ہوئے ”نظام بدلو“ سیمینار زمنعقد کریں گے جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -