برائلر اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام

برائلر اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) بازاروں میں مرغی اور سبزیوں کے نرخ کو لگام نہ ڈالی جا سکی۔ سبزیوں کے نرخ کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تاحال لاپتہ ہے۔شملہ مرچ ایک ہی روز میں مزید 20روپے اضافہ کے بعد100 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ لیموں کے نرخ 400 رویے فی کلو پر برقرار ہیں۔مٹر 200 روپے فی کلو، 20 روپے والا کھیرا 60روپے،گاجر کا ریٹ80 روپے فی کلو جبکہ کریلے کے نرخ 50 روہے اور رک 320 سیروپے فی کلو تک فروخت رہا۔آلو 60، پیاز 40، ٹماٹر 30،پالک 30جبکہ لہسن کا ریٹ 280 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ متعدد دکانوں پر مرغی بھی عائب ہوئی دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ زائد نرخوں کی وجہ سے پیچھے سے مرغی کی خریداری نہیں کی۔ اس موقع پر خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزیوں کے نرخ کنٹرول سے باہر ہیں، متعدد دکانوں پر مرغی کے نرخ 380 روپے فی کلو پر فروخت کیئے جا رہے ہیں۔ٹی وی پر مرغی کے نرخ کنٹرول ہونے کی خبر سن کر آئے لیکن فروخت 380 روپے میں ہو رہی ہے۔حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے ہیں، کوئی بھی نرخ کنٹرول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -