عید الفطر شیطان کا مقابلہ کرنے کیلئے عزم کا نام ہے، اشرف آصف جلالی

عید الفطر شیطان کا مقابلہ کرنے کیلئے عزم کا نام ہے، اشرف آصف جلالی

  

لاہور () تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔عید الفطر ایک عبادت سے فراغت کے بعد دوسری میں مصروفیت کا نام ہے۔رمضان المبارک کے بعد عید کا مطلب چھٹی کا نام نہیں بلکہ نئے عزم سے شیطان پر غالب آنے کیلئے کمر بستہ ہونے نام ہے۔ایک طالب علم ایک سال کے بعد امتحان دیکر اگلی کلاس میں پہنچ جاتا ہے کیا۔

ایک روزے دار بھی ایک سال کے ماہ رمضان کے کورس سے تقوی و طہارت کی اگلی کلاس میں پہنچتا ہے یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔رمضان المبارک میں صیام وقیام سے بہرہ ور ہونے والے پر ہی رمضان کے بعد اپنے دل کے گلشن تقوی کو سیراب کرتے رہنے کی زمہ داری ہے۔تاکہ محنت و مشقت سے آباد کی جانے والی بہار کو گناہوں کی دھوپ سے بچایاجا سکے۔جس طرح صاحب نصاب پر زکوۃ لازم آتی ہے ایسے صاحب رمضان پر فیضان رمضان اوروں کیلئے تقسیم کرنا لازم ہے۔اگر عید کے بعدبھی رمضان کے پیغام پر عمل کیا جائے تو ہمارہ معاشرہ پارسائی اور پرہیزگاری کا گہوارہ بن سکتا۔المیہ یہ ہے کہ رمضان کی وجہ سے عارضی طور پر منع کی چیزوں سے تو اجتناب کر لیا جاتا ہے۔لیکن جن باتوں سے ہمارے خالق نے ہمیں ہمیشہ کیلئے منع کر رکھا ہے ان سے ا جتناب نہیں کیا جاتا ہے۔اگر ہم رمضان کا راز پا جائیں تو اجتماعی طور پر ہمارا معاشرہ رمضان کے ثمرات کا آئینہ دار بن جاتے۔اللہ تعالی آنے والے رمضان تک ہم اس رخصت ہونے والے رمضان کے مبارک اثرات کا امین بنائے امین۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -