حکومت طیارہ حادثہ کے حقائق منظر عام پر لائے،سیف الملوک

  حکومت طیارہ حادثہ کے حقائق منظر عام پر لائے،سیف الملوک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وممبر صوبا ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ حکومت کراچی طیا رہ حادثہ کی تحقیقات کے عمل کو جلد مکمل کر کے منظر عام پر لائے۔کیپٹن سجا د (شہید)کے والد کی جانب سے جن تحفظا ت کا اظہا ر کیا جا رہا ہے ان کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔حکو مت کرونا وبا پر قابو پا نے میں بری طرح نا کا م ہو گئی ہے جو حکو مت ایک وائرس کے خلا ف حکمت عملی تیا ر نہ کر سکی اس نے ملک کی بھا گ دوڑ کیا سنبھا لنی ہے حکو متی وزرا ء کام کے بجا ئے صرف بیا ن با زیو ں میں مشغول ہیں۔

حکو مت وقت ہو ش کے نا خن لیں۔انہو ں نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ پوری قوم اس وقت سوگواری کی کیفیت میں ہے۔انہو ں نے کہا کہ کراچی طیا رہ حا دثہ ایک انتہا ئی اندو نہا ک واقعہ ہے۔اس کی شفا ف تحقیقات ہو نی چاہیے اور اس کو جلد سے جلد منظر عام پر لا یا جا ئے۔

۔انہو ں نے کہا کہ طیا رہ کے کپیٹن کے وا لد کی جانب سے جن تحفظا ت کا اظہا ر کیا گیا ہے ان کو دور کر نا حکو مت کی ذمہ داری ہے۔انہو ں نے مذید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے حکو مت کے نا ہلی تو سب کے سا منے ہے حکو متی وزاء کام کے بجا ئے صرف بیا ن با زیو ں میں مصروف ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارا مطا لبہ ہے کہ طیا رہ حا دثہ کی رپورٹ تیا ر کر کے عوام کے سا منے لا ئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -