طیارہ حادثہ کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں
لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے عید کی خوشیاں بھی ماندکردیں۔ ملک بھر میں افسوس اور غم کی فضا قائم ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی تنظیم تاجران لاہور دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرین سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔ شہری آبادی والے علاقے میں روزے کی حالت میں جس طرح فلاحی اداروں نے ریسکیو آپریشن کیا اور شدید گرمی میں انسانیت سے محبت کی لازوال مثال رقم کی اْن تمام اداروں اور رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔