صوبائی دارالحکومت، لاکھوں کی ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت، لاکھوں کی ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق محمد اویس نامی شہری موٹر سائیکل پر سوار نشتر کالونی کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ راستے میں مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل چھین لی اور۔مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جبکہ ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عنصر کے گھر سے6 لاکھ 15 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہنجروال میں ڈاکوؤں نے متین کے گھر سے 2لاکھ80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عدیل کے گھر سے2لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان مسلم ٹاون کے علاقے میں امیر حسین کے گھر میں گھس کر مسلحہ ڈاکو 3لاکھ کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منیر کے گھر سے1لاکھ 65ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ٹاون شپ میں ڈاکوؤں نے معیز کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔جوہر ٹاون میں ڈاکوؤں نے عامر سے45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے انور کی فیملی سے 28ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ٹبی سٹی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اقبال کی فیملی سے 22ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ستوکتلہ،اچھرہ اور مصطفی آباد سے گاڑیاں اور پرانی انارکلی۔کوٹ لکھپت۔شاہدرہ اورسرور روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -