گجرات،بچے سمیت دو افراد مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گئے

  گجرات،بچے سمیت دو افراد مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرا ت(بیورورپورٹ)گجرات میں بچے سمیت دو افراد مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیل کے مطابق عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی سے بچاؤ اور تفریح کی غرض سے شہباز پور پل کے قریب دریائے چناب پرنہاتے ہوئے ایک دس سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122کے غوطہ خورو ں کی تلاش کے باوجود تاحال بچے کی نعش نہیں مل سکی۔

چند یوم قبل دو مختلف حادثات میں دریائے چناب پر چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں پابندی کے باوجود دریاؤں اور نہروں پر نہانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا گرمی کی شدت بڑھتے ہی اس میں تیزی آ گئی ہے دوسرا واقعہ تھانہ کڑیانوالہ کے نواحی گاؤں کاسب میں پیش آیا جہاں بھائی نے مبینہ طو رپر سگی بہن کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کر دیا پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -