پیپر مل کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کاسامان جل گیا

پیپر مل کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کاسامان جل گیا

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)کھاریانوالہ فیصل آباد روڑ پر واقع پیپر مل کے سکریپ کے گودام میں سیگریٹ نوشی کے باعث آگ لگ گئی آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اطلاع کے مطابق پولی پیپر مل کے کباڑ کے گودام میں پڑے گتہ اور کپڑے کو سگریٹ نوشی کے باعث آگ لگ گئی،ریسکیو 1122 کے فائرفائٹرز نے آگ پرقابو پا کر آگ کو فیکٹری میں تیار شدہ مال تک پہنچنے سے روک دیا۔

جس سے کروڑوں مالیت کا سامان اور مشینری جلنے سے محفوظ کر لی گئی مزید آگ کے خطرے کے کم کرنے کیلئے کولنگ کا عمل جاری ہے- آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا ابھی تخمینہ نہیں لگایاجاسکا-

مزید :

علاقائی -