شاہدرہ ٹاؤن،55 سالہ شخص کا مبینہ قتل،نہر سے نعش برآمد

شاہدرہ ٹاؤن،55 سالہ شخص کا مبینہ قتل،نہر سے نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لیاقت علی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے پرانا راوی پل کے قریب 55سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جس کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی بتایا جاتا ہے بعد ازاں پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گئے۔لاہور نواب ٹاؤن کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص نے کالی پینٹ اور مہرون شرٹ پہن رکھی ہے،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے سیاہ پتلون اور مہرون شرٹ پہن رکھی ہے، نوجوان کو قتل کیا گیا یا اتفاقی حادثہ ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -