گرین ٹاؤن، سبزہ زار، گلشن راوی، جوہر ٹاؤن، اچھرہ اور غازی آباد سے پتنگ باز گرفتار

  گرین ٹاؤن، سبزہ زار، گلشن راوی، جوہر ٹاؤن، اچھرہ اور غازی آباد سے پتنگ باز ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے مختلف جرائم میں ملوث39 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ کی نگرانی میں ڈی ایس پی ڈولفن کاشف خلیل میر کے ہمراہ ڈولفن پولیس ٹیموں نے کا ئٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرین ٹاون، سبزہ زار، گلشن راوی، جوہرٹاون، اچھرہ اور غازی آباد سے گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔درجنوں ون ویلرز اور اسلحہ و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔ جوہر ٹاون، جیل روڈ، شوکت خانم اور ٹھوکر انڈر پاس پر ون ویلرز کی ٹولیاں کو گرفتار کیا گیا۔ شراب فروشوں اور نشے میں دھت افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔ ڈولفن ٹیم نے بحریہ ٹاون نے کارروائی کرتے ہوئے چور ی کی واردات کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -