اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور (کرائم رپورٹر)اقبال ٹاون ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ایس پی اقبال ٹاون کیپٹن (ر)محمداجمل کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈویڑن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویڑن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے بتا یا ہے کہ اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث133ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگز کے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کے دوران 08ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 05 کلو 390گرام چرس، 62بوتل شراب برآمدکی گئی۔مفرور اشتہاری، عدالتی اشتہاریوں،عادی مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگے ہزاروں روپے برآمدکئے۔پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر57ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -