وزیرآباد،مختلف حاثات میں 3افراد جاں بحق،1زخمی
وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی)عید کے روز دومختلف حاثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی، جی ٹی روڈ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے کار درخت سے ٹکرا گئی، خوفناک دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پا قابو پایا۔کنجاہ کے رہائشی20سالہ محمد حمزہ اپنے دوستوں 21سالہ محمد اسامہ اور22سالہ محمد قدیر کے ہمراہ گوجرانوالہ میں دوست احباب سے عید ملنے کے بعد سے واپس جارہے تھے جی ٹی روڈ جنڈیالہ ڈھاب والہ کے قریب اچانک موٹر سائیکل سوار سامنے آگیا جسے بچاتے ہوئے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں محمد حمزہ اور محمد اسامہ موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ محمد قدیر سکنہ احمد نگر شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122کے عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پا قابو پایا اور نعشیں،زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیاجہا۔
ں پوسٹ مارٹم کے بعد نشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔دوسرے حادثہ میں موضع کوٹ خضری کا رہائشی 22سالہ محمدعرفان موٹر سائیکل پر عید رات شہر سے خریداری کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ مولانا ظفر علی خان چوک جی ٹی روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں عرفان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔نعش کو ریسکیو1122کی ایمبولینس نے سول پہنچادیا پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔