قصور،عیدکے روزبھی ڈکیتی وچوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،شہری کنگال

قصور،عیدکے روزبھی ڈکیتی وچوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،شہری کنگال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں عید الفطر کے 3 روز میں ڈاکو اور چور لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موبائل فونز موٹرسائیکل اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر13 صدر پتوکی کے رہائشی ندیم نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ اس کے گھر میں داخل ہونے والی نامعلوم چور تالے توڑ کر 2لاکھ کی نقدی 6 تولے طلائی زیوارات 2 ہزار سعودی ریال اور دیگر قیمتی سامان لے گئے تھانہ صدر قصور کے علاقہ موضع رسولپور روڈ پر موٹر سائیکل سوار محمد رمضان سے ڈاکووں نے موٹرسائیکل اور 4 ہزار کی نقدی چھین لی اس طرح شیخم بازار میں حافظ تنویر احمد کی کپڑے کی دوکان میں داخل ہونے والے نامعلوم چور تالے توڑ کر 4 لاکھ کی نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -