عید کے رو ز پتنگ بازی میں ملوث 4ملزمان سمیت 6کی ضمانتیں

      عید کے رو ز پتنگ بازی میں ملوث 4ملزمان سمیت 6کی ضمانتیں

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عید الفطرکے موقع پر 6ملزموں کی ضمانتیں منظور جبکہ 16ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا،جوڈیشل مجسٹریٹ وسم افتخار نے عید کے دوسرے روز 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم دیاجبکہ مختلف مقدمات میں ملوث16ملزموں عاقب،نثار، عدیل،عادل مسیح وغیرہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کیاہے،مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدہ اور راوی روڈ پولیس سمیت دیگر تھانوں نے مقدمات درج کررکھے تھے،عدالت میں پیش ہو کرتفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پابندی کے باوجود پتنگ بازی کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ڈوریں اور پتنگیں برآمد ہوئی تھیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،اسی طرح دیگر ملزمان جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا ان میں ملزمان اسد اور یونس پرچوری کا الزام تھا تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان اور مدعی میں صلح ہو چکی ہے جس پر فاضل جج نے ملزمان کی جانب سے راضی نامہ عدالت میں پیش کرنے پر انہیں رہاکردیاجبکہ عدالت نے پتنگ بازی کے مقدمہ میں ملوث 4 کم عمر ملزموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کا حکم جاری کیاجبکہ مختلف مقدمات میں ملوث16ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -