جوہر ٹاؤن، ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی، زیورات، اسلحہ، موٹر سائیکلیں، لوڈر رکشہ بر آمد

    جوہر ٹاؤن، ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی، زیورات، اسلحہ، موٹر سائیکلیں، لوڈر ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران 5رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او جوہر ٹاؤن عامر شہزاد کے مطابق ایس پی صدر ڈویڑن غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل محمد یعقوب اعوان کی نگرانی میں جوہر ٹاون پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث وسیم عرف وسیما ڈکیت گینگ کا سرغنہ وسیم، نوید، تنویر،مظہر اور انیس کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،دو موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے فوڈ اشیاء کے گودام میں واردات کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،،پمپ ایکشن،4 پسٹل درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش صدر ڈویڑن میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او جوہر ٹاون عامر شہزاد اور دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -