باغبانپورہ میں خاتون کے قتل کے شبہ میں اسکی بہو گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں 58 سالہ خاتون کا قتل نیا موڑ اختیار کر گیا۔پولیس نے مقتولہ کی بہو کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چاند رات کو باغبانپورہ کے علاقے میں قتل ہونے والی 58سالہ نسیم بی بی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے 20سالہ لڑکی کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق 20 سالہ زیبا محسن کی بیوی اور مقتولہ کی بہو ہے۔ زیبا کا موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے نسیم بی بی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اہل محلہ کے مطابق ساس اور بہو کے درمیان آئے روز تکرار رہتی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ کا کہنا ہے کہ قتل کے بالکل قریب ترین پہنچ چکے ہیں قاتل جلد حوالات میں ہونگے۔