بلال گنج،مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،5 دکانیں متاثر

      بلال گنج،مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،5 دکانیں متاثر

  

لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار کے علاقے میں آتشزدگی کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے بلال گنج کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ریسکیو زرائع کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی 4 دکانیں متاثر ہوئیں اس موقع ہر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

مزید :

علاقائی -