ڈی سی گجرات نے چکن کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیا

ڈی سی گجرات نے چکن کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیا

  

گجرا ت(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چکن کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیاپرائس مجسٹریٹس کو زیادہ سے زیادہ 260 روپے کلو قیمت پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اوور چارجنگ کرنیوالے 23 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پولٹری شاپس پر چکن مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے اور دوکاندار زیادہ سے زیادہ 260 روپے کلو سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکلنے اور زیادہ سے زیادہ 260 روپے کلو قیمت پر عمل درآمد کرایا جائے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد پولٹری شاپس کی چیکنگ کی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث 23 پولٹری شاپس مالکان پر 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے واضع کیا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -