گاڑی ٹکرانے کا تنازع، ڈنڈے سوٹوں چل گئے،1شخص قتل،2زخمی

گاڑی ٹکرانے کا تنازع، ڈنڈے سوٹوں چل گئے،1شخص قتل،2زخمی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے محلہ رشید پورہ میں عید کے روز گاڑی ٹکرانے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں اور بیلچوں سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ 2افراد کو شدید ذخمی کردیا۔ پولیس نے 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ پور کا رہائشی عبدالرشید اپنے والد محمد یوسف کے ہمراہ محلہ رشید پورہ میں اپنی ہمشیرہ کے گھر آیا۔جہاں گھر کے باہربلال، عدنان،گلفام وغیرہ کی عبدالرشید اور محمد یوسف سے گاڑی ٹکرانے پر توں تکرارہوگئی۔بعدازاں 15ڈنڈے، سوٹوں اور بیلچوں سے مسلح 15ملزمان گلفام، عدنان،حق نوازمنیر احمد، عباس،محمد یسن، لیاقت، افتخاروغیرہ نے انہیں گھرسے بلاکر حملہ کردیا۔ اس دوران ملزمان نے بیلچوں اورڈنڈے سوٹوں کے پے در پے وار کرکے عبدالرشید کو قتل جبکہ دیگر دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے مقتول عبدالرشید کے والد محمد یوسف کی مدعیت میں 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -