نوشہرہ ورکاں،پولیس کامنشیات فروش واسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن،8گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مقامی پولیس کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران بڑی کارروائی۔8 ملزمان گرفتار، شراب کی چالو بھٹی 1100 گرام چرس دو رائفل 223 بور ایک کلاشنکوف دو پسٹل 30 بور اور ایک ریپٹر 12 بور بمعہ گولیاں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ اور مقامی پولیس نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے رانا امان اللہ عرف امانت علی سکنہ میرے والا دھرم کوٹ سے شراب کی چالو بھٹی ایک ڈرمی لاہن اور 4 لیٹر کشید شدہ شراب اسد اللہ ہنجراء سکنہ خان مسلمان سے 1100 گرام چرس محمد جاوید، طیب پسران خالد جاوید ور ک ساکنان منگوکی سے الگ الگ رائفل 223 اور شرافت علی ورک ولد شوکت اقبال سکنہ منگوکی سے کلاشنکوف امانت علی مہر سے پسٹل 30 بور مبشر امانت مہر ساکنان مدن چک سے ریپٹر 12 بور اور گلفام احمد مان سکنہ مدن چک سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔