نارنگ منڈی،فیروزوالہ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

نارنگ منڈی،فیروزوالہ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

  

نارنگ منڈی(نامہ نگار) کالاخطائی روڈ پر نارنگ منڈی کے علاقہ مہتہ سوجا کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون منظوراں بی بی ہلاک اور اس کا دیور محمد اشفاق شدید زخمی ہو گیا۔جسے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ دیور اپنی بھابھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مہتہ سوجا سے گوجرانوالہ فوتگی پر جا رہے تھے کہ گاؤں سے نکلتے ہی تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دونوں سوار گر گئے،خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی،جبکہ اشفاق شدید زخمی ہو گیا۔

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثات میں ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان ہلاک اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مریدکے پرانانارنگ روڈ پرنوجوان موٹر سائیکل پرون ویلنگ کرتے ہوئے لوگوں کو کرتب دکھانے میں مصروف تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر قابو نپ برقرار رکھتے ہوئے سڑک کے کنار ے کھوکھے سے ٹکراگیاجس سے وقاص احمدشدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال میں دم توڑگیا۔ کالاخطائی روڈ پرموٹرسائیکل رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں چارافراد زخمی ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -