باؤلر ز کو کھیل میں واپسی سے قبل 2ماہ کی تیاری درکار آئی سی سی

  باؤلر ز کو کھیل میں واپسی سے قبل 2ماہ کی تیاری درکار آئی سی سی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کھیل کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے باؤلرز کو باؤلنگ کے لیے تیاری میں دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں بصورت دیگر ان کی انجری کا خطرہ ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کی سرگرمیاں بھی مارچ کے ماہ سے منسوخ ہیں البتہ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مختلف ملکوں نے کرکٹ کی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز پر غور شروع کردیا ہے۔رواں ہفتے انگلش کرکٹرز انفرادی ٹریننگ شروع کر چکے ہیں اور عین ممکن ہے کہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے وہ اپنے سیزن کا آغاز کریں گے۔پاکستان کی ٹیم کو تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی20 میچوں کے لیے اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے یہ میچز تماشائیوں کے بغیر اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔تاہم آئی سی سی نے خبردار کیا ہے کہ میچز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں خصوصاً باؤلرز کو جسمانی طور پر خود تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ انجری سے بچ سکیں۔آئی سی سی نے اپنے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی باحفاظت میں کھیل واپسی اور انہیں انجری سے بچانے کے لیے طبی مشیر یا بائیو سیفٹی آفیشل ساتھ رکھیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے آئی سی سی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔وائرس کے خطرے سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا اور کوشش کرنی ہو گی غٰرجروری طور پر جسمانی تال میل نہ ہو۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -