گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا متبادل دینا ہو گا، اسٹارک

  گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا متبادل دینا ہو گا، اسٹارک

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد اس کا کوئی متبادل بھی دینا ہو گا، گیند سوئنگ نہیں ہوگی تو شائقین میچ نہیں دیکھیں گے، بچے بولر بننا پسند نہیں کریں گے۔ہم کبھی نہیں چاہیں گے گیند سوئنگ نہ ہو، تھوک سیگیندچمکانے کی پابندی کا کوئی متبادل بھی دیناہوگا، کوئی دوسراطریقہ بتایاجائے۔مچل اسٹارک نے کہا کہ آسٹریلیا میں فلیٹ پچزبن رہی ہیں اگرگیندبھی سوئنگ نہیں ہوگا تو میچزغیر دلچسپ ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیندچمکانے پر پابندی ہو توگراو?نڈاسٹاف بیٹسمینوں کیفائدے کی پچزنہ بنائیں، بال ٹیمپرنگ قوانین میں تبدیلی نہ کی گئی اور گیند کو چمکانیکی اجازت نہ ملی تو کھیل بورنگ ہوجائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -