ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت بھی کورونا کا شکار

  ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت بھی کورونا کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب اور سرپرست اعلی ڈاکٹر عاطف مجید چودھری کورونا کا شکار ہوگئے،کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں کو ائسولییٹ کردیا گیا۔بتایا گیا ہے ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر عاطف کورونا وارڈ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس حوالے سے ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے دونوں رہنماؤں کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر سلمان حسیب اور اور عاطف مجید چودھری کو دورانِ ڈیوٹی عالمی ادارہ صحت قوانین کے مطابق حفاظتی سامان میسر ہوتا تو وہ بچ جاتے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہی حالات پورے پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنل کو میسر ہیں۔ جس کے باعث کورونا وباء کا شکار ہو رہے ہیں۔
وائی ڈی اے/کورونا

مزید :

صفحہ اول -