پنجاب فر انزک سائنس ایجنسی کی ٹیم ڈی این اے نمونے لے کر واپس پہنچ گئی

پنجاب فر انزک سائنس ایجنسی کی ٹیم ڈی این اے نمونے لے کر واپس پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب فر انزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کراچی سے ڈی این اے کے لیے نمونے لے کر لاہورپہنچ گئی۔فرانزک ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف طاہر کے مطابق جاں بحق 52 افراد اور ان کے عزیزوں کے نمونے لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی سپیشل ہدایات پر طیارہ حادثہ کی جگہ پرپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے ٹیم روانہ کی گئی تھی۔ 52 باڈیز کے نمونے لیے گئے،بہت جلد ڈی این اے پر کام شروع کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہر تجربہ کار اور اعلی تعلیم یافتہ سائنسدان ڈی این اے پر کام کریں گے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم 24 گھٹے شناخت ہونے تک کام کرے گی۔
فرانزک ایجنسی

مزید :

صفحہ اول -