لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کیلئے عبوری فہرست تیار

لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کیلئے عبوری فہرست تیار

  

لاہور(سعیدچودھری)لاہورہائی کورٹ میں نئے ججوں کے تقررکے لئے عبوری فہرست تیارکرلی گئی ہے،جسے حتمی شکل دینے کے لئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ اوربرادر ججوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔اس وقت لاہورہائی کورٹ میں ججوں کی20نشستیں خالی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر10کے قریب نئے ججوں کا تقررکیاجائے گا،عبوری فہرست میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادرعلی خان،سیشن جج ہمایوں امتیازاور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نئے ججوں کے تقررکے لئے سیشن ججزامیر محمد خان اورمشتاق اوجلہ کے ساتھ ساتھ راحیل کامران شیخ،نوید فرحان،ارشد نذیر مرزا،عثمان عارف،اخترجاوید،محمد اجمل خان،طارق ندیم، وقار شیخ،افتخار میاں، حسن مخدوم،محمد اقبال، عمران عزیزاوررضا قریشی ایڈووکیٹس کے نام بھی زیرغور ہیں۔لاہورہائی کورٹ میں ججوں کی کل60نشستیں ہیں،جن پراس وقت 40جسٹس صاحبان تعینات ہیں،ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود لاہورہائی کورٹ میں بوجوہ نئے ججوں کا تقررعمل میں نہیں لایاجاسکا،لاہورہائی کورٹ میں ججوں کا آخری تقرراکتوبر2018ء میں ہواتھا، ذرائع کے مطابق اس معاملہ پر چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کی 10جون کو غیر رسمی ملاقات متوقع ہے جس کے بعد فہرست جوڈیشل کمشن کو بھجوائی جائے گی۔

نئے جج

مزید :

صفحہ اول -