پاکستان کا ٹرینڈ اور پھر تیلا جاسوس کبوتر گرفتار کر لیا،بھارتی فوج کا دعویٰ

      پاکستان کا ٹرینڈ اور پھر تیلا جاسوس کبوتر گرفتار کر لیا،بھارتی فوج کا ...

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی سرحدی محافظین نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے حوالے کردیا،کبوتر کے اوپر گلابی رنگ کا واضح نشان اور ایک ٹانگ پر ٹیگ لگا ہوا تھا، کبوتر کے ایک پیر میں رنگ ہے جس پر نمبر کھدے ہوئے ہیں،کبوتر کے پاس موجود پرچی پر اردو میں درج تھا، مودی ہم اب 1971والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کبوتر کو مشتبہ پاکستانی جاسوس کے طور پر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ کبوتر کو مشتبہ طور پر پاکستان کی جانب سے جاسوسی کی کوشش کہا جارہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کبوتر چڈوال کے علاقے میں ایک خاتون کے گھر میں اڑ کر پہنچا تھا جنہوں نے اسے پکڑ کر بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا۔بعدازاں کبوتر کو مزید تحقیقات کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے کسی کبوتر پر پاکستان کا جاسوس ہونے کا الزام لگایا ہو۔ 2015میں بھی پاک بھارت سرحد پر پٹھان کوٹ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک کبوتر پکڑا تھا جسے پاکستان کا جاسوس قرار دیا تھا۔پولیس کے مطابق کبوتر کے پاس موجود پرچی پر اردو میں درج تھا،مودی ہم اب 1971 والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔بعدازاں ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس نے مشتبہ کبوتر کے پر اس وجہ سے کاٹے تاکہ وہ دوبارہ پاکستان نہ جاسکے۔

پاکستانی کبوتر

مزید :

صفحہ اول -