ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کا راج،لوگوں کا براحال

  ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کا راج،لوگوں کا براحال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، گرمی نے لوگوں کو بے حال کر دیا، سکھر، دادو، نوابشاہ میں آج بھی پارہ 48ملتان، ڈی جی خان میں 46تک جانے کا امکان ہے، جنت نظیر وادی کشمیر میں آج موسم خشک رہے گا۔ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرما جوبن پر، گرمی حدوں کو چھونے لگی۔ سندھ میں سکھر، نوابشاہ، موہنجوداڑو، مٹھی اور جیک آباد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں آج پارہ 48 تک پہنچنے کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم شدید گرم ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت44، ملتان اور بہاولپورمیں 46، ڈی جی خان میں 47 تک جاسکتا ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں آج موسم خشک رہے گا۔جموں میں بھی شدید گرمی ہے، درجہ حرارت 42 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ سری نگر میں 29، لیہ میں 13، بارہ مولہ اور اننت ناگ میں 28 سینٹی گریڈ رہے گا۔

موسم کا حال

مزید :

صفحہ اول -