پاکستان کوایٹمی طاقت بنے22برس مکمل،”یوم تکبیر“کل منایا جائیگا

          پاکستان کوایٹمی طاقت بنے22برس مکمل،”یوم تکبیر“کل منایا جائیگا

  

لاہور(این این آئی)پاکستان کے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے22برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں کل (جمعرات)”یوم تکبیر“ملی جوش و جذبے سے منایاجائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے علامتی طور پر مرکزی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں کارکنوں کو گھروں میں رہ کر حفاظتی ایس او پیز کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔22برس قبل 28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس دن کو خاص نام دینے کے لئے عوام سے رائے طلب کی گئی تھی اور ہزاروں موصول ہونے والے ناموں میں سے ”یوم تکبیر“ کو منتخب کیا گیا تھا۔

یوم تکبیر

مزید :

صفحہ اول -