سورج آج دوپہر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ رخ کا تعین ہوسکے گا

سورج آج دوپہر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ رخ کا تعین ہوسکے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ بدھ 27 مئی کو دوپہر کے وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔یاد رہے کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہونے سے مختلف ممالک میں مقیم مسلمان قبلہ رخ کا آسانی سے تعین کرلیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سورج جب بھی خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے، ایسے میں کرہ ارض پر رخ قبلے کی طرف آسانی سے ہوجاتا ہے۔خیال رہے کہ ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے کیونکہ جب سورج عین اس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔
خانہ کعبہ

مزید :

صفحہ اول -