بھارت میں محصور179 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی کا امکان

  بھارت میں محصور179 پاکستانیوں کی آج وطن واپسی کا امکان

  

لاہور(این این آئی)کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں محصور ہونے والے 179 پاکستانیوں کی آج (بدھ) کے روز وطن واپسی کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے 500کے قریب پاکستانی شہری بھارت میں محصور ہو گئے تھے جن میں سے دو مراحل میں پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید179 پاکستانیوں کی آج بدھ کے روز واہگہ باردر کے راستے واپسی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود 208 بھارتی شہریوں کی بھی آج کے روز ہی وطن واپسی کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت

مزید :

صفحہ اول -