عید کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز اورمارکیٹین صبح 9سے شام 7بجے تک کھلیں گی: پنجاب حکومت

عید کی تعطیلات کے بعد شاپنگ مالز اورمارکیٹین صبح 9سے شام 7بجے تک کھلیں گی: ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاک ڈاؤن میں نرمی عید کے بعد شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح نو سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے بعد مارکیٹس، شاپنگ مالز اور جنرل و کریانہ سٹورز صبح نو سے شام سات بجے تک حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کاروبار کر سکیں گے جبکہ میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔اس طرح کاروبار کرنیوالے شاپنگ مالز کی فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ بند رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس کھولنے کے اوقات کا تعین آئندہ چند روز میں کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے انسدادکیلئے کئے جانے والے اقدامات شہریوں کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تبدیل کی گئی حکمت عملی کے مطابق عید کے بعد بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کیسز کی بڑی تعداد سے بچنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے.۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -