مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہیں، شبلی فراز

  مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہیں، شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندواتوا نظریہ کا پرچار مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں شبلی فراز نے کہاکہ قوم کو عیدالفطرپران لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے اپنے پیاروں کوکھودیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قوم کو مقبوضہ کشمیرکے اپنے ان کشمیری بہنوں اوربھائیوں کوبھی یادرکھنا چاہیے جو بھارتی ظلم واستبداد کا سامنا کررہے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں ہندواتوا نظریہ کے پرچار مودی حکومت کے جنگی جرائم عالمی ضمیرکیلئے براہ راست چیلنج ہے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -