بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کر نے کی کوشش کر رہا ہے،فواد

    بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کر نے کی کوشش کر رہا ہے،فواد

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالا پانی تنازعے پر نیپالی حکومت کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت خطہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کیا نیپالی وزیر دفاع کا بیان اس بات کا ثبوت نہیں کہ اس خطہ کا ایک ملک بھارت خطہ میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کر رہا اور کیا بھارت کی مودی سرکار ایک ایسے راستے پر چل نہیں چل رہی ہے جو تباہی کی طرف جاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے قبل ازیں ایک بیان میں چین کا نام لئے بغیر نیپال پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے سرحدی علاقے میں بھارت کی طرف سے تعمیر کی جانے والی سڑک پر اعتراض وہ کسی اور کے کہنے پرکر رہا ہے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -