مسائل کا واحد حل حکومت کی تبدیلی اور وسط مدتی انتخابات ہیں، احسن اقبال

  مسائل کا واحد حل حکومت کی تبدیلی اور وسط مدتی انتخابات ہیں، احسن اقبال

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ملک میں مد ٹر م انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واحد حل حکومت کی تبدیلی اورمڈٹرم الیکشن ہیں،کوریامیں کورونا کے دوران الیکشن ہو سکتے ہیں تو یہاں بھی ہوسکتے ہیں ' نیب قانون اور 18 ویں ترمیم الگ الگ معاملات ہیں،18 ویں ترمیم سے صوبوں کا اختیارات کا70سالہ پوراہو چکا ہے 18ویں ترمیم کی چھیڑچھاڑ نہیں کرنے دیں گے'وزیراعظم نے اپنے بھی 2،3 لوگوں کے نام نیب کو گرفتاری کیلئے دیدیئے ہیں تاکہ بلاتفر یق احتساب کا ڈرامہ کیا جاسکے ' پاکستان کی معاشی حالت بدترین ہو چکی ہے کورونا آنے سے پہلے ہی ملکی معیشت کا دیوالیہ سب نے دیکھا ہے۔ لاہور میں جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری اور اعظمی بخاری کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ٹڈی دل نے کپاس کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،لاکھوں ایکڑ اراضی ٹڈی دل کے ہاتھوں تباہ ہوچکی ہے،ملک کے زرعی شعبے کو حکومتی نااہلی کی آفت کاسامنا ہے،کاشتکار ٹڈی دل کی آفت کاشکار ہیں،وزیراعظم نتھیاگلی میں سیر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی حالت بدترین ہو چکی ہے،حکومت کے مطابق تمام مسائل کاحل نیب کے ذریعے مخالفین کو پکڑنا ہے حکومت سمجھتی ہے وہ اب بھی ڈی چوک پر ہے،حکومت کاکام صرف اپوزیشن کو پکڑنا ہے یہ نااہل نالائق حکومت ہر روز ملک کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ کورونانہ آتا تو بھی ملکی معیشت دیوالیہ ہو چکی تھی کاش وزیراعظم ایمرجنسی لگا کر اپنے آفس میں بیٹھتے مطالبہ کرتا ہوں حکومت کسانوں کے نقصان کا فوری ازالہ کرے،ٹڈی دل کے خلاف فوری قومی ایکشن پلان بناکر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -