طیارہ حادثے کی رپورٹس نہیں آئیں، افواہوں پر یقین نہ کریں، گورنر سندھ

  طیارہ حادثے کی رپورٹس نہیں آئیں، افواہوں پر یقین نہ کریں، گورنر سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی رپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) ایئرپورٹ کے اطراف میں بننے والی بلڈنگوں کا ذمہ دار ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایئرپورٹ کے اطراف میں 5، 5 منزلہ بلڈنگیں نہیں ہیں۔ ایئرپورٹ کے اطراف میں جن اداروں اور ٹھیکیداروں نے بلند عمارتیں بنوائیں، ان کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کو ٹھیک کرنا اور انکوائری میں شامل کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ یہ ادارہ وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے۔ مراد علی شاہ ایس بی سی اے کو ٹھیک کریں، جہاں ہمارے تعاون کی ضرورت پڑی، ہم تعاون کریں گے۔عمران اسماعیل نے بتایا کہ ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جہاں ورثا میت کی شناخت کر لیتے ہیں اسے فوری طور پر ریلیز کر دیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت اور وفاق مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد لواحقین کو ان کے پیاروں کی میتیں حوالے کی جائیں۔ تمام حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں ہے۔ یہ اقدام وہاں کیا جاتا ہے جہاں کوئی پلان ہو۔

گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -