خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری کروناوائرس کا شکار ہو گئے

  خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری کروناوائرس کا شکار ہو گئے

  

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔چیف سیکریٹری کے پی ڈاکٹر کاظم نیاز نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ادھر وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چیف سیکریٹری کے پی کرونا کے خلاف برسرپیکار ہیں، چیف سیکریٹری ڈاکٹرکاظم نیاز کی محنت قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں اور شاندار خدمات پرچیف سیکریٹری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میرے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کرونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔ انکی انتھک محنت قابلِ ستائش و تقلید ہے۔ میں انکی جلد صحتیابی کیلیئے دعاگو ہوں اور انکی شاندار خدمات کیلیئے انکو اور انکے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیف سیکریٹری

مزید :

صفحہ آخر -