سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: مرتضٰی وہاب

      سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: مرتضٰی وہاب

  

کراچی (آئی این پی)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبے بھر میں کرفیو نافذ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں ان سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں، کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔

مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -