ڈیرہ مراد جمالی،آٹوز کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
ڈیرہ مراد جمالی(آئی این پی)ڈیرہ مراد جمالی میں مین بازار میں قائم آٹوز کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا، فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دیا متاثرہ تاجر عرفان برکت گولہ نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کی اپیل کی میری جمع پونجی سب آگ کی نذر ہو گئی ھے میری مدد کی جائے متاثرہ تاجر کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ مین روڈ پر واقع عرفان برکت گولہ کے آٹوز کے گودام پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقع کی اطلاع ملنے پر چیف آفیسر حاجی آزاد خان گرانی خود پہنچ گئے جبکہ فائر بریگیڈ عملہ نے بابو اصغر رند کی نگرانی میں موقع پر پہچ کر آگ پر قابو پا لیا آگ لگنے سے گودام میں موجود قیمتی سامان جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا متاثرہ تاجر عرفان برکت گولہ نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ ہونے والے نقصانات کے ازالے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا گودام میں موجود تمام سامان جل گیا ہے جس سے میرا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ھے
ڈیرہ مراد جمالی