ترک سپیکر کی کورونا سے مکمل صحت یابی پر اسد قیصر کو مبارکباد

ترک سپیکر کی کورونا سے مکمل صحت یابی پر اسد قیصر کو مبارکباد

  

اسلام آباد(آئی این پی)ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سینتوپ کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فون طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی، ترک سپیکر نے کورونا وائرس سے مکمل صحت یابی پر بھی اسد قیصر کو مبارکباد دی دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ترک تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک سپیکر نے طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ترک اسمبلی کے سپیکر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکی تعلقات، بین الپارلیمانی تعلقات، عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے،امن ، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمانوں پر بھاری ذمہ داری آگئی ہے، ہمیں تحقیق اور ترقی کے سلسلے میں معاونت کو مزید فروغ دینا ہو گا، کرو نا وائرس کے باعث عالمی سطح پر رابطہ کاری اور معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، کرونا وائرس نے نئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں،عالمی وبا سے پوری دنیا میں صورتحال بدل گئی ہے

ترک سپیکر

مزید :

صفحہ آخر -