وزیراعلیٰ بلوچستان کی نماز عید الفطر کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادائیگی

  وزیراعلیٰ بلوچستان کی نماز عید الفطر کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادائیگی

  

کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نماز عید الفطروزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادا کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا نماز عید میں ملک اور صوبے کی ترقی سالمیت اور کورناوائرس سمیت تمام وبائی امراض کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں نماز کی ادائیگی کے بعدوزیراعلیٰ نے سماجی فاصلہ ملحوظ رکھتے ہوئے لو گوں اور اپنے سٹاف سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارکباد دی بعدازاں وزیراعلیٰ سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی سیاسی رہنما و ورکرز صوبائی حکام آء جی پولیس و دیگر شامل تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -