کورونا کیخلاف کوششیں، امریکہ کا پاکستان کیلئے 60لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

کورونا کیخلاف کوششیں، امریکہ کا پاکستان کیلئے 60لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو مضبوط بنانے کیلئے 60 لاکھ ڈالر کی امریکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کو رمضان کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم رمضان کا روزہ رکھنے اور دوسری کی مدد کرنے کے جذبہ کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے طبی عملہ کی تربیت کیلئے 60 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جو ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بحال کر رہے ہیں اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کو میڈیکل آلات کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کا اظہار ہے۔

امریکی امداد

مزید :

صفحہ آخر -