صادق سنجرانی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

      صادق سنجرانی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی ،اس دوران چیئر مین سینیٹ نے وزیراعلیٰ کو عید کی مبارک باد پیش کی ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ اس موقع پر کہا کہ صوباء حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیاہے و ز یراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے نظام کو مستحکم بنانا اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا صوباء حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آ ئندہ مالی کے بجٹ میں شعبہ صحت کی ترقی اور بہتری پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ کورنا وائرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور پر صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائیش ہیں اور تفتان سے لیکر آج تک کی صورتحال میں حکومت بلوچستان نے زمہ دارانہ کردار ادا کیاہے۔
صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -