راولپنڈی پولیس کی زیر حراست اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان فرار

راولپنڈی پولیس کی زیر حراست اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان فرار

  

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی پولیس کی حراست سے اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ایئرپورٹ کے حوالات میں تھے۔ تفصیلات کے مطابق اغوا برائے تاوان کے ملزمان کے فرار ہونے کا واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پیش آیا جہاں پولیس کی حراست سے دو ملزمان فرار ہوگئے تاہم ملزمان کے دو ساتھی زخمی ہونے کی وجہ سے فرار نہیں ہوسکے۔ آر پی او نے اغواکاروں کے فرار ہونے پر سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھانہ ایئرپورٹ کے حوالات میں تھے، فرار ملزمان اب تک پچاس کروڑ سے زائد تاوان وصول کرچکے ہیں۔ اغواکاروں کی گرفتاری پر سی پی او احسن یونس نے نیوز کانفرنس کرنا تھی۔ آئی جی پنجاب نے بھی ملزمان کے فرار ہونے پر نوٹس لیلیا ہے۔ اغوا برائے تاوان کے ملزمان کے فرار ہونے سے گواہوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے جبکہ جو ملزمان فرار نہیں ہوپائے ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہے۔

دو ملزمان فرار

مزید :

صفحہ آخر -