محب وطن قوم پاک سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہے، خرم شہزاد

محب وطن قوم پاک سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہے، خرم شہزاد

  

سبی(آئی این پی) سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ محب وطن قوم پاک سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھے انداز سے جانتی ہے ملک وقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، بھارت سمیت ملک وقوم کی دشمن عناصرنے پاکستان کے خلاف ہرسازش کی مگر دشمن عناصر کے حصہ میں شکست کے سوا کچھ نہیں آیا پاکستان ایٹمی طاقت ہے جو قیامت تک قائم ودائم دہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک طارق شہزاد، نواب خان باروزئی، حاجی سعید الدین طارق، سید طاہرعلی کے علاوہ دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ پاکستان کو کمزدور کرنے کے لئے ہر حربے استعمال کیے لیکن محب وطن شہریوں نے پاک افواج اور تمام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کے تمام ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا ملک وقوم کے خلاف میلی انکھ اٹھانے والوں کی محب وطن شہری انکھیں نکال دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم سب محب وطن شہری ہیں جو اپنے وطن پر مرمٹنے کے لئے کسی قربانی سے دریں نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 28مئی 1998کو کامیاب ایٹمی دھماکہ کرکے ہمیں دنیا کے صف اول کے ایٹمی ممالک اور اسلامی ممالک کا پہلا ملک بنا کر کھڑا کیا گیا اور بھارت سمیت دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن خوشحالی کا پیغام دیا انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب نے متحد ومنظم ہوکر دشمن کی یہ سازش بھی ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ دشمن کی بھول میں نہ رہے پاک افواج کے ساتھ بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام سیسہ پلائی دیوار بناکر کھڑی ہے جو پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنادے گی۔

خرم شہزاد

مزید :

صفحہ آخر -