نوازشریف نے سپریم کورٹ سے بددیانت ہونیکی سند حاصل کی، ڈاکٹر شہباز گل

نوازشریف نے سپریم کورٹ سے بددیانت ہونیکی سند حاصل کی، ڈاکٹر شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا کو آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کی سمجھ آرہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بہت عرصہ قبل یہ بات سمجھانا شروع کردی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد لیڈروں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے جو کرونا وائرس پر سیاست چمکا رہے تھے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نام نہاد لیڈرز صرف لاک ڈاؤن کو آخری حل قرار دے رہے تھے، انہوں نے کہاکہ ان کا حال یہ ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔ شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ سے بد دیانت ہونے کی سند حاصل کی،نواز شریف نے جھوٹے اور بددیانت ہونے کی سند حاصل کرنے کے بعد اپنے جیسے کئی چھوٹے چھوٹے نواز شریف قوم کو دیئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مشورہ دیا کہ کوشش تو کریں ایک دن مکمل ایسا گزار نے کی جس میں جھوٹ نہ بولیں۔انہوں نے اپنی سیاسی حریف مسلم لیگ نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے سی کیٹگری کے لوگ خان کی 2017 کی تصاویر لگا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں، ایسے جھوٹے لوگ ہیں کہ عید کہ دوسرے دن بھی جھوٹ بولے بغیر نہیں گزار سکتے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -